ابنا: رامین مہمان پرست نے آج صحافیوں سے گفتگو میں یورپ کی جانب سے ایران کے تیل کے بائيکاٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران گيس کے ذخائر رکھنے والا دوسرا اور تیل کے ذخائر رکھنے والا چوتھا بڑا ملک ہے جو دنیا کے مختلف ممالک بالخصوص یورپ کے لئے انرجی کے ذخائر کا قابل اطمینان ذریعہ ہے بنابریں ایران کےتیل کا بائيکاٹ پابندیاں لگانے والے ملکوں کے لئے منفی نتائج مرتب کر سکتا ہے۔
رامین مہمان پرست نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تین دہائيوں سے مغربی پابندیوں کا شکار ہے اور تیل کا بائيکاٹ ایران کو اس کے حقوق سے پسپائي پر مجبور کرنے کا آخری حربہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملت ایران اس طرح کے دباؤ سے اپنی ترقی اور جدید ٹیکنالوجیاں حاصل کرنے کی کوششوں سے دستبردار نہیں ہوگي۔ یاد رہے یورپی یونین نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی پیروی کرتے ہوئے ایران کے تیل کا بائیکاٹ کیا ہے۔
....... /169